نصاب وقف نو

by Other Authors

Page 3 of 111

نصاب وقف نو — Page 3

3 پیارے واقفین نو۔آپ وقف نو کے مجاہد ہیں اور نیک اور اچھے بچے ہیں جو باتیں نصاب میں سیکھنے کیلئے کہا گیا ہے ان کو محض یاد کرنا کافی نہ سمجھیں بلکہ ان کو اپنی عادات میں شامل کریں نیز دعا ئیں عربی میں لکھنے کی مشق بھی کرتے رہیں۔اب وہ وقت قریب آرہا ہے جب آپ تیار ہو کر اللہ کے دین کی خدمت کیلئے اپنے آپ کو پیش کریں گے۔اس سے پیشتر تو آپ کے والدین نے آپکو وقف کیا تھا آپ آپ نے خود بھی اس وقف کی تجدید کرنی ہے۔انشاء اللہ 28۔اپنے لئے اور اپنے تمام واقفین نو ساتھیوں کیلئے دل کی گہرائیوں سے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کا وقف قبول فرمائے اور تاحیات ہم سب پوری وفاداری کے ساتھ وقف کا عہد پورا کریں۔(آمین) آپ کی زندگی کا مقصد اللہ تعالیٰ کا پیغام ساری دنیا تک پہنچاتا ہے۔ساری دنیا کو آپ نے اللہ اور اس کے رسول محمد ﷺ کے جھنڈے تلے جمع کرتا ہے۔یہ کام دنیا کا سب سے عظیم کام ہے اس جیسا کوئی اور کام نہیں۔آپ اللہ کا پیغام پہنچا نہیں سکتے جب تک آپ کا اپنا تعلق اللہ کے ساتھ نہ ہو، آپ کو اللہ کے ساتھ محبت نہ ہو۔اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ پانچ وقت نماز باجماعت ادا کرنے کی عادت ڈالیں۔قرآن کریم کی روزانہ باقاعدگی سے تلاوت کیا کریں اور ہر کام کرنے سے قبل یہ غور کر لیا کریں کہ یہ کام اللہ تعالیٰ کو پسند ہوگا یا نہیں؟ اگر اللہ تعالیٰ کی پسند کا کام ہو تو شوق کے ساتھ وہ کام کریں ورنہ نفرت کے ساتھ چھوڑ دیں کہ وہ کام اللہ کو پسند نہیں۔اس بارہ میں آپ اپنے والدین ، بزرگوں اور