نصاب وقف نو

by Other Authors

Page 42 of 111

نصاب وقف نو — Page 42

42 28 سورۃ الغاشیہ مع ترجمہ زبانی یاد کریں۔28 احادیث یاد کریں۔_ الصَّلوةُ عِمَادُ الدِّينِ۔نماز دین کا ستون ہے۔حُبُّ الْوَطَنِ مِنَ الْإِيمان وطن سے محبت کرنا ایمان کا حصہ ہے - 28 چالیس جواہر پارے ( از حضرت میاں بشیر احمد صاحب) نصف آخر مطالعہ کریں۔اس کتاب کے نصف اول کا آپ گزشتہ سال مطالعہ کر چکے ہیں۔_ قرآنی دعائیں دو قرآنی دعا ئیں مع ترجمہ یاد کریں۔۔1 رَبِّ اغْفِرُ وَارُحَمُ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّحِمِينَ (المومنون : 119) اے میرے رب ! معاف کر ، اور رحم کر اور تو سب سے اچھا رحم کرنے والا ہے۔2 رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَى مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ۔(القصص: 25 اے میرے رب ! اپنی بھلائی میں سے جو کچھ تو مجھ پر نازل فرمائے میں اُس کا محتاج ہوں۔۔آداب گزشتہ نصاب میں جو مختلف آداب بتلائے گئے ہیں انکی دہرائی کریں اور انہیں اپنی عملی زندگی میں رائج کریں۔28 سیرت سیرت النبی کی کتاب ”ہمارا آقا ( از شیخ محمد اسماعیل صاحب پانی پتی ) کا مطالعہ کریں۔