نصاب وقف نو — Page 7
7 پر اگر میں رپورٹ درج کیا کریں۔- وقف نو کی کلاس میں باقاعدگی سے شامل ہوا کریں۔نیز مقامی ماہانہ اجلاس وقف نو میں بھی شامل ہوا کریں۔والدین کو چاہیے بچے کی ایک فائل تیار کریں جس میں بچہ کے متعلقہ تمام کاغذات مثلاً برتھ ٹیفکیٹ ، ب فارم، حفاظتی ٹیکوں کا کارڈ، وقف نو کی منظوری کا خط وغیرہ محفوظ ہوں، نیز فائل میں بچے کی پراگریس رپورٹس رکھی جائیں۔کہ آج اس نے میسرنا القرآن ختم کر لیا ہے۔آج نماز ختم کر لی ہے۔آج کلاس میں اتنے نمبر لے کر کامیاب ہوا ہے وغیرہ۔اس فائل کی نقل سیکرٹری صاحب وقف نو کے پاس بھی رکھیں۔اگر آپ سکونت تبدیل کرتے ہیں تو یہ فائل اگلی جماعت کے سیکرٹری صاحب وقف نو کے حوالے کریں۔آپ اپنے پاس موجود بچے کے تمام کاغذات کی نقول ساتھ ساتھ مرکز بھجواتے رہیں تا کہ مرکزی فائل کو بھی مکمل رکھا جا سکے۔بچے کی تعلیم و تربیت میں میانہ روی اختیار کریں نہ شدید ختی کی جائے اور نہ ہی بہت لاڈ پیار کہ بچے کی عادتیں بگڑ جائیں۔بیچے کی تربیت اپنے ذاتی عمل اور نمونے سے کریں۔جو بات آپ بچے میں پیدا کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے اندر پیدا کر لیں۔بچہ آپ کے نمونہ سے سیکھ لے گا۔یاد رکھیں کہ یہ نصاب کم از کم حد ہے۔کوشش کریں کہ اس سے بہت زیادہ تعلیم حاصل کریں۔☆۔