نصائح مبلغین — Page 23
23 جو خیال کرتے کہ قادیان میں کچھ کام نہیں رہا۔روپیہ جاتا ہے اور وہ لوگ بانٹ کر کھا لیتے ہیں۔اس لئے لوگوں کو قادیان سے تعلق رکھنے کے لئے کوشش کرتے رہو۔اپنے کاموں کی رپورٹ ہر سہ ماہی پر بھیجو۔اس کے دوسری طرف میں نے زائد نوٹ لکھوا دیئے ہیں ان کے متعلق بھی لکھو۔یہ بھی یا درکھو کہ شہروں میں بھی ہماری جماعت میں وفاداری کا اثر لا ہور یوں کی دیکھا دیکھی کم نہ ہو جائے۔ہمیشہ جہاں جاؤ ان کے فرائض انہیں یاد دلاتے رہو۔سیاست میں پڑنا ایک زہر ہے جب آدمی اس میں پڑتا ہے دین سے غافل ہو جا تا ہے۔سیاست میں پڑنا امن کا مخل ہونا ہے اور امن کا نہ ہونا تبلیغ میں روک ہوتا ہے۔میں لاہوریوں سے اتنا نہیں ڈرتا جتنا کہ میں سیاست میں پڑنے سے ڈرتا ہوں۔سیاست صداقت کے خلاف، احسان کے خلاف شریعت کے احکام کے خلاف ہے۔یہ ایسا زہر ہے کہ جس جماعت میں اس زہر نے اثر کیا ہے پھر وہ ترقی نہیں کرسکی۔اس پر بڑا زور دو اس وقت سیاست کی ایک ہوا چل رہی ہے۔یہ تبلیغ میں بڑی رکاوٹ ہے۔بعض لوگ اس سلسلے میں اس لئے نہیں داخل ہوتے کہ اس نے وفاداری کی تعلیم دی ہے۔پس تم سیاست میں پڑنے سے لوگوں کو روکو۔دین کو دنیا پر مقدم کرنے کی تعلیم دو۔تقویٰ کے حصول کے ذرائع ( حضرت مصلح موعود خلیفہ مسیح الثانی کی تقریر سے لئے ہوئے نوٹوں کی بناء پر تیارکیا گیا۔اکمل )