نصائح مبلغین — Page 22
22 مسائل کے متعلق غور کرو! جب کوئی اعتراض پیش آوے پہلے خود اس کے حل کرنے کی کوشش کرو۔فوراً قادیان لکھ کر نہ بھیج دو۔خود سوچنے سے اس کا جواب مل جائے گا۔اور بیبیوں مسائل پر غور ہو جائے گی جواب دینے کا مادہ پیدا ہو گا۔ہم سے پوچھو گے تو ہم جواب بھیج دیں گے لیکن پھر یہ فائدے تمہیں نہ ملیں گے۔اس لئے جب اعتراض ہو خود اس کو حل کرو جب حل کر چکو تو پھر تبادلہ خیالات ہونا چاہئے۔اس سے ایک اور ملکہ پیدا ہو گا۔جو آپ ہی سوچے اور پھر اپنے سوچے پر ہی بیٹھ جائے اس کا ذہن کند ہو جاتا ہے۔لیکن تبادلہ خیالات سے ذہن تیز ہوتا ہے۔ایک بات ایک نے نکالی ہوتی ہے اور ایک اور دوسرے نے اس طرح پھر سب اکٹھی کر کے ایک مجموعہ ہو جاتا ہے۔دو مبلغ جہاں ملیں تو لغو باتیں کرنے کی بجائے وہ ان مسائل پر گفتگو کریں۔خدا تعالیٰ سے تعلق ہو۔دعا ہو۔توکل ہو۔قادیان آنے کی تاکید کرتے رہو لوگوں کو قادیان بار بار آنے کے لئے اور تعلق پیدا کرنے کے لئے کوشاں رہو۔جب تک کسی شاخ کا جڑ سے تعلق ہوتا ہے وہ ہری رہتی ہے۔لیکن شاخ کا جڑ سے تعلق ٹوٹ جانا اس کے سوکھ جانے کا باعث ہوتا ہے۔موجودہ فتنے میں نوے فیصدی ایسے لوگ ہیں جو اسی وجہ سے کہ ان کا تعلق قادیان سے نہ تھا فتنے میں پڑے۔بہت سارے لوگ ایسے بھی ہیں