حضرت سید بیگم صاحبہ ’نانی امّاں‘

by Other Authors

Page 21 of 26

حضرت سید بیگم صاحبہ ’نانی امّاں‘ — Page 21

سیرت حضرت سید بیگم، نانی اماں جان صاحبہ 21 حضرت میر ناصر صاحب نے نظم 'حرم محترم میں تین اشعار ایسے کہے جو لفظ بلفظ پورے ہو کر رہے۔اسلام پر جئیں ہم ، ایمان سے مریں ہم ہر دم خدا کے در کی ، حاصل ہو جبہ سائی جب وقت موت آوے، بے خوف ہم سدھاریں دل پر نہ ہو ہمارے ، اندوہ ایک رائی مہدی کے مقبرہ میں ہم ، پاس پاس سوئیں دنیا کی کشمکش سے ، ہم کو ملے رہائی یہ دعا ایسی پوری ہوئی کہ اب دیکھنے والے دیکھتے ہیں کہ یہ خوش قسمت جوڑا جس طرح دنیا میں اکٹھا رہا اسی طرح مرنے کے بعد بھی اکٹھا نظر آ رہا ہے۔(12) خدا تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں بھی بزرگوں کی نیکیوں کو اپنانے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے تا کہ ہم سہی معنوں میں ان کی دعاؤں کے وارث بنیں۔(آمین)