حضرت سید بیگم صاحبہ ’نانی امّاں‘

by Other Authors

Page 20 of 26

حضرت سید بیگم صاحبہ ’نانی امّاں‘ — Page 20

سیرت حضرت سید بیگم ، نانی اماں جان صاحبہ 20 حضرت میر محمد اسحاق صاحب کا درس حدیث بہت مشہور تھا۔جس سے عشق رسول مہ جھلکتا تھا۔حدیث کے بیان کے وقت وہ سراپا گداز ہوتے۔آپ کے درس میں ایسا سماں بندھ جاتا گویا سننے والا حضور اللہ کی محفل میں بیٹھا ہو۔آپ نے ساری زندگی طلباء ، تمامی اور غرباء کی خدمت اور تربیت میں گزار دی۔حضرت نانی اماں حضرت میر ناصر صاحب کی وفات کے بعد تقریباً آٹھ سال زندور ہیں۔آخر وقت تک وہ چلتی پھرتی تھیں، عینک لگا کر پڑھ بھی لیتی تھیں انہوں نے سلسلہ کی ابتدائی حالت بھی دیکھی اور ترقی اور عروج بھی دیکھا ، انہوں نے صد با نشانات اپنی آنکھوں سے پورے ہوتے دیکھے۔قادیان کو گمنام بستی سے شہرہ آفاق شہر بنتے بھی دیکھا۔آپ نے 23, 24 نومبر 1932 ء کی درمیانی رات تقریبا 15 سال کی عمر میں وفات پائی۔حضرت نانی اماں نے اپنی تمام زندگی تقوی، طہارت اور پاکیزگی سے گذاری اور وفات سے قبل ایک بڑی جماعت اپنی نسل در نسل لوگوں کی چھوڑی جوسب کے سب باخدا اور متقی اور پر ہیز گار ہیں۔ایک بڑی جماعت نے آپ کا جنازہ پڑھا اور آپ بہشتی مقبرہ قادیان میں چار دیواری کے اندر اپنے داماد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدموں کی طرف اپنے شوہر حضرت میر ناصر صاحب کے پہلو میں دفن ہوئیں۔