حضرت سید بیگم صاحبہ ’نانی امّاں‘ — Page 16
سیرت حضرت سید بیگم، نانی اماں جان صاحبہ 16 غلام احمد مسیح و مہدی علیہ اسلام اور حضرت نانی اماں کی نیک بخت دختر حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ کی ہے۔اس پیشگوئی میں خواجہ محمد ناصر صاحب کو کہا گیا تھا کہ اس نور کی روشنی جو تم کو دی گئی مسیح موعود علیہ السلام کے نور میں گم ہو جائے گی۔حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ کی شادی خدا تعالیٰ کی خاص حکمت سے سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ہوئی۔اس شادی کے بارہ میں حضرت نانی اماں صاحبہ کی روایات حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی زبانی سنتے ہیں:۔ایک خط میر صاحب نے تمہارے ابا ( مسیح موعود علیہ السلام ) کے نام لکھا کہ مجھے اپنی لڑکی کے واسطے بہت فکر ہے آپ دعا کریں کہ خدا کسی نیک آدمی سے تعلق کی صورت پیدا کر دے تمہارے ابا نے جواب میں لکھا اگر آپ پسند کریں تو میں خود شادی کرنا چاہتا ہوں اور آپ کو معلوم ہے گو میری پہلی بیوی موجود ہے اور بچے بھی ہیں۔میر ناصر نواب صاحب نے اس ڈر کی وجہ سے کہ میں بُرا مانوں گی مجھ سے اس خط کا ذکر نہیں کیا اور اس عرصہ میں اور بھی کئی جگہ سے تمہاری اماں ( سیدہ نصرت جہاں صاحبہ ) کے لئے پیغام آئے لیکن میری کسی جگہ تسلی نہ ہوئی حالانکہ پیغام دینے والوں میں سے بعض اچھے اچھے معقول