نماز اور اُس کے آداب و مسائل

by Other Authors

Page 29 of 62

نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 29

۲۹ باجی دوسری رکعت دوسرے سجدے کے بعد اللہ اکبر کہہ کر کھڑے ہو جائیں جیسے پہلے کھڑے ہوئے تھے اور پہلی رکعت کی طرح اس دوسری رکعت کو بھی ادا کریں ثناء صرف پہلی رکعت میں پڑھتے ہیں۔سورۃ فاتحہ کے ساتھ کوئی دوسری سورۃ یا قرآن کریم کا کچھ حصہ شامل کر کے ادا کریں اور تشهد سجدوں سے فارغ ہو کر اس طرح سے بیٹھ جائیں کہ بایاں پاؤں بچھا ہوا ہو ، اور دایاں پاؤں کھڑا رہے ، اور اس کی انگلیاں قبلہ رخ ہوں اور ہاتھوں کو رانوں پر رکھ کر تشہد پڑھیں۔باجی کس کی باری ہے۔انیلا باجی میری باری ہے۔باجی اچھا بھٹی آپ ہی سنا دیں۔انيلا التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّلِحِينَ اَشْهَدُ اَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ با جی بچو! ابھی تک تو آپ بڑے غور سے ساری باتیں سن رہے تھے۔اب تشہد کا ترجمہ بھی بڑے غور سے سنیں تاکہ آپ کو یہ بھی یاد ہو جائے۔التَّحِيَّاتُ لِلهِ والصَّلَوَاتُ والطَّيِّبَاتُ تمام زبانی ورد اللہ تعالیٰ کے لئے ہے اور بدنی ریاضتیں یا عبادتیں اور مالی قربانیاں بھی اللہ ہی کے لئے ہیں