نماز اور اُس کے آداب و مسائل — Page 28
۲۸ باجی پھر اللہ اکبر کہہ کر بیٹھ جاتے ہیں۔باحی اس طرح کہ دونوں گھٹنے فرش پر ہوں۔دائیں پاؤں کو اس طرح رکھیئے کہ پنجہ قبلہ رخ ہو۔اس کو " دو زانو “ ہونا بھی کہتے ہیں۔دو سجدوں کے درمیان کی دُعا دونوں سجدوں کے درمیان کی دُعا آتی ہے کسی کو ؟ بیچے جی باجی مجھے آتی ہے ! جی باجی مجھے آتی ہے !! باجی ( ایک بچی سے) آپ سُنائیں۔انیلا دو سجدوں کے درمیان کی دعا۔باحی اللهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَعَافِنِي واجبرني وَارْزُقْنِي وَارْفَعْنِي اس کا ترجمہ ہے۔اللهُمَّ اغْفِرْ لِي اے اللہ تعالیٰ میرے گناہ بخش دے وَارْحَمْنِي اور رحم کر مجھ پر واهدني اور مجھے ہدایت دے وَعَافِني اور مجھے صحت دے واجبرني اور میری اصلاح کہ وَارْزُقْني اور مجھے رزق عطا فرما وَارْفَعْنِي اور مجھے عزت عطا کر یا میرا مرتبہ بلند کر باجی اس کے بعد اللہ اکبر کہ کر دوسرا سجدہ پہلے سجدے کی طرح کرتے ہیں۔دوسرے سجدہ تک ایک رکعت پوری ہو جاتی ہے۔