نماز

by Other Authors

Page 6 of 61

نماز — Page 6

یا کہنیوں تک ایک ہاتھ کو دوسرے ہاتھ پر مل لے یا چاہے ایک ضرب سے منہ پر ملے دوسری ضرب سے ہاتھوں کو مل لے اگر غسل کی ضرورت ہو تو اس کی بجائے بھی مذکورہ بالا عذروں کی صورت میں تیم کیا جائے۔وضو کے بعد کی دُعا اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ وَاجْعَلْنِي مِنَ الْمُتَطَهِّرِينَ اسے اللہ بنا مجھ کوتوبہ کرنے والوں میں سے اور بنا مجھ کو پاکیزگی اختیار کر نیوالوں میں سے وضور کن باتوں سے ٹوٹ جاتا ہے پیشاب پاخانہ کرنا، لیٹ کر سونا یا کسی چیز کے سہارے بیٹھ کر سونا اور ہوا ،منی یا مذی، خون یا پیپ کا نکل کر بہہ جانا ان سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔اگر میں کھڑے ہوئے یا سجدہ میں سو جائے تو وضو نہیں ٹو تھا۔نوٹ :۔تمیم بھی ان باتوں سے ٹوٹ جاتا ہے علاوہ ازیں جس عذر کی وجہ سے تیم کیا ہو اس کے رفع ہو جانے سے بھی تیم ٹوٹ جاتا ہے۔طریق اذان مؤذن قبلہ رخ کھڑے ہو کر شہادت کی انگلیاں کانوں پر رکھے اور بلند آواز سے ٹھہر ٹھہر کر چار بار اللہ اکبر کہے یعنی اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے پھر دوبار أَشْهَدُ أَنْ لا إلهَ إلَّا الله کہے یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور پھر دوبار اَشْهَدُ (6)