نماز

by Other Authors

Page 5 of 61

نماز — Page 5

طریق وضو وضو کر نے والا پہلے اوّل بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ پڑھے پھر دونوں ہاتھ پہونچوں تک دھووے پھر تین بارکلی کرے پھر تین بار ناک میں پانی ڈالے یا ایک چلو سے ہی منہ اور ناک دونوں میں پانی ڈالے۔بائیں ہاتھ سے ناک صاف کرے پھر تین بار دونوں ہاتھوں سے منہ پر پانی ڈالے اور اچھی طرح منہ دھوئے۔ماتھے کے بالوں سے ٹھوڑی کے نیچے تک اور دونوں کانوں تک اور اس کے بعد تین بار دونوں ہاتھ کہنیوں سمیت پہلے دایاں بعد کو بایاں دھوئے پھر نیا پانی لے کر سر کا مسح اس طرح کرے کہ دونوں ہاتھ تر کر کے اور سب انگلیاں ملا کر پیشانی سے گڈی تک لے جائے اور پھر پیشانی تک واپس لوٹا لائے اس کے بعد کانوں کا مسح اس طرح کرے کہ کانوں کے سوراخوں میں شہادت کی انگلیاں ڈال کر انگوٹھوں کو کانوں کی پشت پر ایک بار پھر اوے پھر دایاں اور بایاں پاؤں تین بار ٹخنوں سمیت دھوئے۔پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرے۔ایک عضو خشک نہ ہونے پائے کہ دوسرا دھوئے۔طریق تیم اگر پانی نہ ملے یا ملتا تو ہولیکن استعمال سے بیمار ہو جانے کا خطرہ ہو یا بہت قیمت خرچ کر کے ملتا ہو یا تھوڑی مقدار میں ہو یا پینے پلانے کے لئے کم ہو تو بجائے وضو کے تیم کرلے۔یعنی پاک مٹی یا گرد آلود کپڑے یا کچی دیوار پر دونوں ہاتھ ایک بار مارکر اور زیادہ مٹی لگنے کی صورت میں پھونک مار کر گرد کو ہلکا کرے۔پھر دونوں ہاتھ منہ پر ملے پھر پہنچوں (5)