نماز — Page 2
ارکانِ اسلام ا کلمہ ۲- نماز -۳ روزه -۴- زکوة -۵- حج - کلمہ طیبہ: نماز : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ یعنی اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں۔روزانہ پانچ وقت فجر، ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کے وقت پڑھنا فرض ہے۔جمعہ کے روز ظہر کی بجائے نماز جمعہ ہے۔ان پانچ فرض نمازوں کے علاوہ بہت ساری نوافل نمازیں ہیں۔نماز جنازہ فرض کفایہ ہے ( نماز باترجمہ آگے دی جارہی ہے ) روزه ماہ رمضان کے روزے رکھنا ہر بالغ مرد و عورت پر فرض ہے۔بیمار اور مسافر دوسرے وقتوں میں چھوٹے ہوئے روزے رکھ کر تعداد پوری کریں۔حاملہ یا دودھ پلانے والی عورت پر روزہ فرض نہیں وہ ایک مسکین کو ہر روز کھانا کھلائے۔دائمی مریض یا از حد ضعیف پر روزہ فرض نہیں وہ بھی ہر روز ایک مسکین کو کھانا کھلائے۔بھول کر کھانے پینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔اگر بلا شرعی عذر روزہ توڑے تو اس کا کفارہ ایک غلام کو آزاد کرنا یا ۶۰ دن کے متواتر روزے رکھنا یا ۶۰ مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے۔اگر سفر ملازمت کے فرائض میں داخل ہو یا روزی کمانے کیلئے ہو تو ایسے مسافر کو روزہ رکھنا چاہئے۔اگر زمیندار پیشہ کو ڈر ہے کہ مشقت روزہ کے سبب فصل ضائع ہو جائے گی تو وہ مجبوری کے حکم میں ہے۔بچوں کو روزہ (2)