نماز — Page 1
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ اسلامی نماز سید نا حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: نماز بڑی ضروری چیز ہے اور مومن کا معراج ہے۔خدا تعالیٰ سے دُعا مانگنے کا بہترین ذریعہ نماز ہے۔۔۔نماز خدا تعالیٰ کی حضوری ہے اور خدا تعالیٰ کی تعریف کرنے اور اس سے اپنے گناہوں کے معاف کرانے کی مرکب صورت کا نام نماز ہے۔اسکی نماز ہرگز نہیں ہوتی جو اس غرض اور مقصد کو مد نظر رکھ کر نماز نہیں پڑھتا۔پس نماز بہت ہی اچھی طرح پڑھو۔کھڑے ہو تو ایسے طریق سے کہ تمہاری صورت صاف بتاوے کہ تم خدا تعالیٰ کی اطاعت اور فرمانبرداری میں دست بستہ کھڑے ہو اور جھکو تو ایسے جس سے صاف معلوم ہو کہ تمہارا دل جھکتا ہے اور سجدہ کرو تو اس آدمی کی طرح جسکا دل ڈرتا ہے اور نمازوں میں اپنے دین اور دنیا کیلئے دُعا کرو۔“ الحکم ۳۱ رمئی ۱۹۰۲ء ملفوظات جلد ۳ صفحه: ۲۴۷) دعا اور نماز کے حق کا ادا کرنا چھوٹی بات نہیں، یہ تو ایک موت اپنے اوپر وارد کرنی ہے نماز اس بات کا نام ہے کہ جب انسان اسے ادا کرتا ہو تو یہ محسوس کرے کہ اس جہان سے دوسرے جہان میں پہنچ گیا ہوں۔“ ( ملفوظات جلد ۵ صفحه: ۳۱۸) نماز پانچ ارکان اسلام میں سے ایک اہم رکن ہے اس لئے اسکی تفصیل سے پہلے مختصراً ارکان اسلام کو جاننا مفید ہوگا۔(1)