نماز — Page 38
ثُمَّ بَارِكْ لِي فِيهِ وَإِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَذَا الْأَمْرَ شَرٌّي پھر میرے لئے اس میں برکت کے سامان پیدا فرما۔اور اگر تو جانتا ہے کہ یقینا یہ معاملہ میرے لئے بڑا ہے في دِينِي وَمَعَاشِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِى میرے دین اور دنیوی زندگی کیلئے اور میرے انجام کار میں، فَأَصْرِفُهُ عَتِي وَاصْرِفْنِي عَنْهُ پس اس کو مجھ سے ہٹا دے اور مجھے کو اس سے پھیر دے وَاقْدِرُ لِيَ الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ ثُمَّ ارْضِنِي بِهِ اور جہاں بھی بھلائی ہو اسے میرے لئے مقدر فرما دے پھر اس سے مجھ کو رضا عطا کردے۔مشکلات دور ہونے کی دُعا اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ جَهْدِ الْبَلَاءِ وَدَرُكِ الشَّقَاءِ اے اللہ تعالیٰ میں تیری پناہ چاہتا ہوں تکلیف کی بلاء سے اور بدبختی کے آنے سے وَسُوءِ الْقَضَاءِ وَشَمَاتَةِ الْأَعْدَاءِ اور برے فیصلوں سے اور دشمنوں کے خوش ہونے سے۔قبولیت صدقات کیلئے دُعا رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ اے ہمارے رب العزت قبول کر ہم سے۔تو ہی سننے والا ، جاننے والا ہے۔(38)