نماز — Page 28
مقررہ وقت پر ادا کریں۔جمعہ سے قبل خطبہ خاموشی سے سنیں۔اگر کسی کو خاموش کروانا ہو تو بھی اشارہ کے ساتھ خاموش کرائیں۔خطبہ کے دوران تنکوں اور کنکریوں سے بھی نہ کھیلیں کیونکہ خطبہ بھی جمعہ کا ہی حصہ ہوتا ہے۔۔اگر کی صرف دو رکعات پڑھنی ہوں تو دوسری رکعت کے بعد درود اور دعائیں پڑھ کر سلام پھیر دے۔اگر کی تین رکعتیں پڑھنی ہوں تو دوسری رکعت میں تشہد پڑھنے کے بعد اللہ اکبر کہ کر کھڑا ہو جائے۔تیسری رکعت میں صرف سورۃ فاتحہ پڑھے اور رکوع وسجود سے فارغ ہو کر تشهد وغیرہ پڑھے اور سلام پھیر دے۔اگر فرض کی چار رکعتیں پڑھنی ہوں تو پہلی دور کعتیں پڑھ کر بیٹھ جائے اور تشہد پڑھے۔تیسری اور چوتھی رکعت میں صرف سورۃ فاتحہ پڑھے۔اور چوتھی رکعت کے سجدوں سے فارغ ہو کر تشہد کیلئے بیٹھے اور درود اور دعاؤں کے بعد سلام پھیر دے۔-۴- اگر سنتیں یا نفل چار پڑھنے ہوں تو ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد کوئی حصہ قرآن کریم کا پڑھے۔امام سورۃ فاتحہ کے بعد دوسری سورۃ پڑھنے کیلئے بسم اللہ خواہ دل میں (سراً) پڑھے یا بلند آواز سے (جھرا ) پڑھے دونوں طرح درست ہے۔اسی طرح آمین بھی آہستہ یا بلند آواز سے کہنا درست ہے۔تشہد میں اَشْهَدُ أَنْ لا إلهَ إِلَّا الله کہتے وقت شہادت کی انگلی اٹھائے۔انگلی اٹھانا مستحب ہے۔رکوع کے وقت کمر سیدھی ہو اور نگاہیں نیچے سجدہ گاہ پر ہوں۔رکوع پورے اطمینان سے (28)