نماز — Page 21
دعائے جنازہ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيْنَا وَمَيْتِنَا وَشَاهِدِنَا اے اللہ بخش دے ہمارے زندوں کو۔اور جو مر گئے ہیں۔اور جو حاضر ہیں۔وَغائِبِنَا وَصَغِيرِنَا وَكَبِيرِنَا وَذَكَرِنَا وَانْتنَا - اور جو موجود نہیں۔اور ہمارے چھوٹوں کو اور بڑوں کو۔اور ہمارے مردوں کو اور عورتوں کو۔اللَّهُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ اے اللہ جسے تو ہم میں سے زندہ رکھے اسے اسلام پر زندہ رکھ۔وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِيْمَانِ اور جسے تو ہم میں سے وفات دے اس کو ایمان کے ساتھ وفات دے۔اللَّهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُ وَلَا تَفْتِنَا بَعْدَهُ - اے اللہ اس کے اجر و ثواب سے ہمیں محروم نہ رکھ اور اس کے بعد ہمیں کسی فتنہ میں نہ ڈال۔دوسری دُعائے جنازہ اللَّهُمَّ اغْفِرْلَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ اے اللہ تعالیٰ ! اس کو بخش دے اور اس پر رحم فرما اور اس کو معاف فرما وَاعْفُ عَنْهُ وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ وَوَسِعُ مَدْخَلَهُ اور اس سے در گزر فرما اور اس کو عزت دے اور اُس کے داخل ہونے کی جگہ کشادہ بنا۔وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ اور غسل دے اس کو پانی اور برف اور اولوں سے (21)