نماز

by Other Authors

Page 19 of 61

نماز — Page 19

یقیناً اللہ عدل وانصاف کا حکم دیتا ہے، اور قریبی تعلق داروں سے اچھے سلوک کا حکم دیتا ہے، وينهى عَنِ الْفَحْشَاء والمنكر والبغي يعظكم اور بے حیائی ، بری باتوں اور باغیانہ خیالوں سے روکتا ہے۔وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ اذْكُرُوا اللهَ يَذْكُرُكُمْ وَادْعُوهُ تا تم نصیحت قبول کرو۔اللہ کو یاد کرو وہ تمہیں یاد کریگا۔اسے بلاؤ يَسْتَجِبْ لَكُمْ وہ تمہیں جواب دیگا۔وَلَذِكْرُ الله اكبر اور اللہ کا ذکر کرنا سب سے بڑی ( نعمت) ہے عیدین یکم شوال کو عید الفطر اور دسویں ذوالحجہ کو عید الاضحیہ منائی جاتی ہے۔عیدوں میں تمام مرد، عورتیں اور بچے شامل ہوتے ہیں۔کسی کھلی جگہ زوال سے پہلے دو رکعت عید پڑھی جاتی ہے۔پہلی رکعت میں ثنا کے بعد سات اور دوسری میں کھڑے ہوتے ہی پانچ زائد تکبیریں کہی جاتی ہیں سلام پھیرنے کے بعد جمعہ کی طرح عید کے بھی دو خطبے ہوتے ہیں اور اجتماعی دعا کی جاتی ہے۔سفر پندرہ دن سے کم سفر کی صورت میں مسافر ظہر، عصر اور عشاء کی میں صرف دو دو رکعت فرض پڑھے۔فجر کی دوسنتیں اور عشاء کے وتر پڑھے جاتے ہیں۔دیگر سنتیں (19)