نماز

by Other Authors

Page 18 of 61

نماز — Page 18

ہوسکتا ہے۔اسمیں دو اذانیں بھی ہوتی ہیں۔پہلی اذان کے بعد سنتوں کی ادائیگی اور امام کی آمد پر دوسری اذان ہوتی ہے۔جسکے بعد امام تشہد اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت اور حسب موقع ضروری باتیں بیان کر کے تھوڑی دیر کیلئے خاموش بیٹھ جائے پھر خطبہ ثانیہ پڑھے جس کے بعد دورکعت با جماعت ادا کی جائے اور دونوں رکعات میں قرآت بالجہر ہوتی ہے۔الْحَمْدُ لِلهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِيْنُهُ وَنَسْتَغْفِرُهُ وَنُؤْمِنْ بِهِ ہر حمد کے لائق اللہ ہے ہم اسکی تعریف کرتے ہیں، اسی سے مدد چاہتے ہیں اور اسی کی مغفرت کے طالب ہیں اور اسی پر ایمان لاتے ہیں وَنَتَوَكَّلُ عَلَيْهِ وَنَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا اور اسی پر توکل کرتے ہیں اور ہم اپنے نفس کے شرور وَمِنْ سَيِّئَاتِ أَعْمَالِنَا مَنْ يَهْدِهِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ وَ اور اعمال کے بدنتائج سے اللہ کی پناہ چاہتے ہیں جسے اللہ ہدایت دے اسے کوئی گمراہ نہیں کر سکتا اور مَنْ يُضْلِلْهُ فَلَا هَادِيَ لَهُ وَنَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ جسکو وہ گمراہ قرار دے اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔اور ہم گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وَنَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ عِبَادَ اللهِ رَحِمَكُمُ اللهُ اور ہم گواہی دیتے ہیں کہ محمد اس کے بندے اور اسکے رسول ہیں۔اے اللہ کے بندو! تم پر اللہ رحم کرے۔إن الله يأمرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِبْدَاء ذِي الْقُرْنِي (18)