نماز

by Other Authors

Page 11 of 61

نماز — Page 11

سجدہ کی تسبیح سُبْحَانَ رَبِّي الأعلی ( پاک ہے میرا رب بلندشان والا۔) اسکے بعد اللہ اکبر کہہ کر بیٹھ جائے اور دوسجدوں کے درمیان یہ دعا پڑھے: دو سجدوں کی درمیانی دُعا اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَعَافِنِي اے میرے اللہ میری بخشش فرما اور مجھ پر رحم کر اور مجھے ہدایت دے اور مجھے خیریت سے رکھ وَاجْبُرْنِي وَارْزُقْنِي وَارْفَعْنِي اور میرے نقصان کو پورا کر اور مجھے رزق دے اور میرا رفع کر۔اسکے بعد اللہ اکبر کہہ کر دوسر اسجدہ کرے اور سجدہ کی تسبیح تین دفعہ پڑھے اور اللہ اکبر کہتے ہوئے کھڑا ہو جائے اور دوسری رکعت سورۃ الفاتحہ کی تلاوت سے شروع کرے اور رکوع وسجود کے بعد بیٹھ کر تشہد پڑھے۔مشهد التَّحِيَّاتُ لِلهِ وَالصَّلَوتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَيْكَ ہمیشہ کی زندگی اللہ ہی کے لئے ہے۔اور تمام عبادتیں اور پاکیز گیاں بھی أيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا اے نبی (سلیم ) تجھ پر سلامتی ہو نیز اللہ کی رحمت اور اسکی برکات ، ہم پر بھی (11)