نماز

by Other Authors

Page 10 of 61

نماز — Page 10

سورة الاخلاص بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمه اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بے انتہاء گرم کرنے والا اور بار بار رحم کر نیوالا ہے۔قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ هِ اللهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدُه تو کہ اللہ اپنی ذات میں اکیلا ہے۔اللہ بے نیاز وغیر محتاج ہے۔نہ اس نے کسی کو جنا۔وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَده اور نہ وہ جنا گیا۔اور نہیں ہے اُس کا مثیل اور ہم مرتبہ کوئی۔اس کے بعد اللہ اکبر (اللہ سب سے بڑا ہے ) کہہ کر رکوع میں جائے اور تین دفعہ کہے: رکوع کی تسبیح سُبْحَانَ رَبِّي الْعَظِيمِ پاک ہے میرا رب بڑی عظمت والا ) پھر سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ (سن کی اللہ نے اسکی جسنے اسکی تعریف کی) کہتے ہوئے رکوع سے اُٹھے اور کہے: رکوع کے بعد کی دُعا رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ حَمَّدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ اے ہمارے رب تیرے لئے حمدوثنا ہے، بہت حمدو ثنا پاکیزہ تر ، آمیں برکت ہی برکت ہے۔اسکے بعد اللہ اکبر کہتے ہوئے سجدہ میں جائے اور تین دفعہ کہے:۔(10)