نماز عبادت کا مغز ہے — Page 79
79 اور وہ خدا کی ناراضگی اور غضب سے ڈرتا رہے اور ہمیشہ اپنے آپ کو نفس اور شیطان کے حملوں سے بچا تا رہے کیونکہ خدا تعالی کی رضا کو وہ اس طرح پر حاصل کرے گا۔مگر یادر کھو کہ یہ بات یونہی حاصل نہیں ہوسکتی۔اس کیلئے ضروری ہے کہ تم نمازوں میں دُعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ تم سے راضی ہو جاوے۔اور وہ تمہیں توفیق اور قوت عطا فرمائے کہ تم گناہ آلود زندگی سے نجات پاؤ کیونکہ گناہوں سے بچنا اسوقت تک ممکن نہیں جب تک اس کی توفیق شامل حال نہ ہو اور اسکا فضل عطا نہ ہو اور یہ توفیق اور فضل دُعا سے ملتا ہے۔اس واسطے نمازوں میں دُعا کرتے رہو کہ اے اللہ ! ہم کو ان تمام کاموں سے جو گناہ کہلاتے ہیں اور جو تیری مرضی اور ہدایت کے خلاف ہیں بیچا اور ہر قسم کے دکھ اور مصیبت اور بلا سے جو ان گناہوں کا نتیجہ ہے بیچا اور نیچے ایمان پر قائم رکھ ( آمین )۔کیونکہ انسان جس چیز کی تلاش کرتا ہے وہ اس کو ملتی ہے اور جس سے لا پروائی کرتا۔ہے اس سے محروم رہتا ہے۔جوئندہ یابندہ مثل مشہور ہے۔مگر جو گناہ کی فکر نہیں کرتے اور خدا تعالیٰ سے نہیں ڈرتے وہ پاک نہیں ہوسکتے۔گناہوں سے وہی پاک ہوتے ہیں جن کو یہ فکر لگی رہتی ہے۔کو یہ ( ملفوظات جلد سوم،ص 608 )