نماز عبادت کا مغز ہے — Page 73
73 يَجْعَل لَّهُ مَخْرِجًا یعنی جو امور اُسے کشاں کشاں گناہ کیطرف لے جاتے ہیں اللہ تعالیٰ ان امور سے بچنے کی توفیق اسے عطا فرماتا ہے۔قرآن کو بہت پڑھنا چاہیے اور پڑھنے کی توفیق اللہ تعالیٰ سے طلب کرنی چاہیے کیونکہ محنت کے سوا انسان کو کچھ نہیں ملتا۔کسان کو دیکھو کہ جب وہ زمین میں ہل چلاتا ہے اور قسم قسم کی محنت اُٹھاتا ہے تب پھل حاصل کرتا ہے۔مگر محنت کے لیے زمین کا اچھا ہونا شرط ہے۔اسی طرح انسان کا دل بھی اچھا ہو، سامان بھی عمدہ ہو سب کچھ کر بھی سکے۔تب جاکر فائدہ پاوے گا۔۔لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى (النجم : 40) دل کا تعلق اللہ تعالی سے مضبوط باندھنا چاہیے۔جب یہ ہوگا تو دل خود خدا سے ڈرتا رہے گا اور جب دل ڈرتا رہتا ہے تو خدا تعالی کو اپنے بندے پر خود رحم آجاتا ہے اور پھر تمام بلاؤں سے اُسے بچاتا ہے۔گناہ سے بچو ، نماز ادا کرو، دین کو دنیا پر مقدم رکھو۔خدا تعالی کا سچا غلام وہی ہوتا ہے جو دین کو دنیا پر مقدم رکھتا ہے۔( ملفوظات جلد سوم ، ص 233)