نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 61 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 61

61 ہر ایک حیثیت کے آدمی) کو پانچوں وقت ادا کرنی پڑتی ہے۔اسے ہرگز ضائع نہ کریں۔اسے بار بار پڑھو اور اس خیال سے پڑھو کہ میں ایسی طاقت والے کے سامنے کھڑا ہوں کہ اگر اس کا ارادہ ہو تو ابھی قبول کر لیوے۔اُسی حالت میں ، بلکہ اُسی ساعت میں بلکہ اُسی سیکنڈ میں۔کیونکہ دوسرے دنیاوی حاکم تو خزانوں کے محتاج ہیں اور ان کو فکر ہوتی ہے کہ خزانہ خالی نہ ہو جاوے۔اور ناداری کا ان کو فکر لگا رہتا ہے مگر خدا تعالی کا خزانہ ہر وقت بھرا بھرایا ہے۔جب اسکے سامنے کھڑا ہوتا ہے تو صرف یقین کی حاجت ہوتی ہے اسے اس امر پر یقین ہو کہ میں ایک سمیع ، علیم اور خبیر اور قادر ہستی کے سامنے کھڑا ہوا ہوں اگر اسے مہر آجاوے تو ابھی دے دیوے۔بڑے تضرع سے دُعا کرے۔نا اُمید اور بدظن ہرگز نہ ہووے اور اگر اسی طرح کرے تو (اس راحت کو ) جلدی دیکھ لے گا اور خدا تعالیٰ کے اور اور فضل بھی شامل حال ہوں گے اور خود خدا بھی ملے گا۔تو یہ طریق ہے جس پر کاربند ہونا چاہئے مگر ظالم فاسق کی دُعا قبول نہیں ہوا کرتی۔کیونکہ وہ خدا تعالیٰ سے لا پروا ہے۔ایک بیٹا اگر باپ کی پرواہ نہ کرے اور ناخلف ہو تو باپ کو اس کی پرواہ نہیں ہوتی تو خدا کو کیوں ہو۔( ملفوظات جلد دوم ، ص 681 تا 682)