نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 30 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 30

30 سو تم نمازوں کو سنوارو اور خدا تعالیٰ کے احکام کو اس کے فرمودہ کے بموجب کرو۔اسکی نواہی سے بچے رہو اس کے ذکر اور یاد میں لگے رہو دُعا کا سلسلہ ہر وقت جاری رکھو اپنی نماز میں جہاں جہاں رکوع وسجود میں دُعا کا موقع ہے دُعا کرو اور غفلت کی نماز کو ترک کر دو۔رسمی نماز کچھ ثمرات مترتب نہیں لاتی اور نہ وہ قبولیت کے لائق ہے نماز وہی ہے کہ کھڑے ہونے سے سلام پھیرنے کے وقت تک پورے خشوع و خضوع اور حضور قلب سے ادا کی جاوے اور عاجزی اور فروتنی اور انکساری اور گریہ و زاری سے اللہ تعالیٰ کے حضور میں اس طرح ادا کی جاوے کہ گویا اس کو دیکھ رہے ہو اگر ایسا نہ ہو سکے تو کم از کم یہ تو ہو کہ وہی تم کو دیکھ رہا ہے۔اس طرح کمال ادب اور محبت اور خوف سے بھری ہوئی نماز ادا کرو۔( ملفوظات جلد سوم ، ص 176 177) جب تک وفاداری اور صدق نہ ہو بے وفا آدمی کتے کی طرح ہے جو مُردار دنیا پر گرے ہوئے ہوتے ہیں۔وہ بظاہر نیک بھی نظر آتے ہوں گے لیکن افعال ضمیمہ ان میں پائے جاتے ہیں اور پوشیدہ بدچلنیاں ان میں پائی جاتی ہیں جو