نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 29 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 29

29 20 حقیقی نماز باب III یاد رکھو یہ نماز ایسی چیز ہے کہ اس سے دنیا بھی سنور جاتی ہے اور دین بھی لیکن اکثر لوگ جو نماز پڑھتے ہیں تو وہ نماز ان پر لعنت بھیجتی ہے جیسے اللہ تعالیٰ نے فرمایا فَوَيْلٌ لِّلْمُصَلِّينَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُون ( الماعون : 5,6) یعنی لعنت ہے ان نمازیوں پر جو نماز کی حقیقت سے ہی بے خبر ہوتے ہیں۔نماز تو وہ چیز ہے کہ انسان اس کے پڑھنے سے ہر ایک طرح کی بدعملی اور بے حیائی سے بچایا جاتا ہے مگر جیسا کہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں اس طرح کی نماز پڑھنی انسان کے اپنے اختیار میں نہیں ہوتی۔اور یہ طریق خدا کی مدد اور استعانت کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتا اور جب تک انسان دُعاؤں میں نہ لگا رہے اسطرح کا خشوع اور خضوع پیدا نہیں ہوسکتا اس لیے چاہئے کہ تمہارا دن اور تمہاری رات ، غرض کوئی گھڑی دُعاؤں (ملفوظات جلد پنجم ،ص403) سے خالی نہ ہو۔