نماز عبادت کا مغز ہے — Page 268
268 حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر و العزیز فرماتے ہیں: ایک اور اہم بات اور یہ بھی میرے نزدیک انتہائی اہم باتوں میں سے ایک ہے بلکہ سب سے اہم بات ہے کہ بچوں کو پانچ وقت نمازوں کی عادت ڈالیں کیونکہ جس دین میں عبادت نہیں وہ دین نہیں۔اس کی عادت بچوں کو ڈالنی چاہئے اور اس کے لیے سب سے بڑا والدین کا اپنا نمونہ ہے۔اگر وہ خود نمازی ہوں گے تو بچے بھی نمازی بنیں سے نہیں تو صرف ان کی کھوکھلی نصیحتوں کا بچوں پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔الفضل انٹرنیشنل 22 اگست 2003ء)