نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 248 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 248

248 دوسرے اعمال صالحہ ایک قسم کا بوجھ معلوم ہوتے ہیں اور طبیعت میں ایک کسل اور تکلیف محسوس ہوتی ہے۔لیکن جب انسان خدا تعالیٰ سے قوت پاکر اس مقام شہید پر پہنچتا ہے تو اس کو ایسی طاقت اور استقامت دی جاتی ہے کہ اُسے ان اعمال میں کوئی تکلیف محسوس ہی نہیں ہوتی۔گویا وہ اُن اعمال پر سوار ہوتا ہے اور صوم، صلوۃ ، زکوۃ، ہمدردی بنی نوع، مروت، فتوت، غرض تمام اعمالِ صالحہ اور اخلاق فاضلہ کا صدور قوت ایمانی سے ہوتا ہے۔کوئی مصیبت، دکھ اور تکلیف خدا تعالیٰ کی طرف قدم اُٹھانے سے اُسے روک نہیں سکتی۔کنچنی کی مسجد میں نماز ( ملفوظات جلد اوّل ،ص 254 تا 255) ایک شخص کے سوال پر فرمایا کہ: کنچنی کی بنوائی ہوئی مسجد میں نماز درست نہیں“ حق کی چارہ جوئی سوال ہوا کہ مخالف ہم کو مسجد میں نماز پڑھنے نہیں دیتے حالانکہ مسجد میں ہمارا حق ہے۔ہم ان سے بذریعہ عدالت فیصلہ کرلیں؟