نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 225 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 225

225 ہے جیسا کہ اور حرام چیزیں۔لیکن چونکہ نبی کریم مانے کے منہ سے یہ بات نکلی تھی اس لیے پوری کی گئی۔اسی طرح ہر ایک دوسرے انسان کو بھی آنحضرت ﷺ کے قول کو پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔( ملفوظات جلد پنجم ص 32) مسیح موعود کے ساتھ جلالی و جمالی اجتماع وابستہ ہیں مجھے افسوس اور تعجب ہوتا ہے کہ یہ لوگ جمع بین الصلوتین پر روتے ہیں حالانکہ مسیح کی قسمت میں بہت سے اجتماع رکھے ہیں۔کسوف وخسوف کا اجتماع ہوا۔یہ بھی میرا ہی نشان تھا۔اور وَإِذَ النفوس روحت (النور: 8) بھی میرے ہی لیے ہیں اور وَاخَرِينَ مِنْهُمُ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ (الجمعة : 4) بھی ایک جمع ہی ہے، کیونکہ اول اور آخر کو ملایا گیا ہے اور یہ عظیم الشان جمع ہے جو رسول اللہ کے برکات اور فیوض کی زندگی پر دلیل اور گواہ ہے اور پھر یہ بھی جمع ہے کہ خدا تعالیٰ نے تبلیغ کے سارے سامان جمع کردیے ہیں، چنانچہ مطبع کے سامان۔کاغذ کی کثرت، ڈاک خانوں، تار، ریل اور دخانی جہازوں کے ذریعہ کل دنیا ایک شہر کا حکم رکھتی ہے۔اور پھر نت نئی ایجادیں