نماز عبادت کا مغز ہے — Page 178
178 کج پنے کے زمانہ میں یہ امور ٹھوکر کا موجب بن جاتے ہیں۔صلوٰۃ کا لفظ پُر سوز معنے پر دلالت کرتا ہے۔جیسے آگ سے سوزش پیدا ہوتی ہے۔ویسی ہی گدازش دُعا میں پیدا ہونی چاہیے۔جب ایسی حالت کو پہنچ جائے جیسے موت کی حالت ہوتی ہے تب اسکا نام صلوۃ ہوتا ہے۔( ملفوظات جلد چہارم ، ص 283 تا 284) نماز گناہوں سے بچنے کا آلہ ہے نماز بھی گناہوں سے بچنے کا آلہ ہے۔نماز کی یہ صفت ہے کہ انسان کو گناہ اور بدکاری سے ہٹا دیتی ہے۔سو تم ویسی نماز کی تلاش کرو اور اپنی نماز کو ایسی بنانے کی کوشش کرو۔نماز نعمتوں کی جان ہے۔اللہ تعالیٰ کے فیض اسی نماز کے ذریعے سے آتے ہیں۔سو اس کو سنوار کر ادا کرو۔تاکہ تم اللہ تعالی کی نعمت کے وارث بنو۔( ملفوظات جلد سوم ص 103)