نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 166 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 166

166 نماز تد بر سے پڑھو نماز پڑھو تدبر سے پڑھو اور ادعیہ ماثورہ کے بعد اپنی زبان میں دُعا مانگنی مطلق حرام نہیں ہے۔جب گدازش ہو تو سمجھو کہ مجھے موقع دیا گیا ہے۔اس وقت کثرت سے مانگو۔اس قدر مانگو کہ اس نکتہ تک پہنچو کہ جس سے رقت پیدا ہو جاوے یہ بات اختیاری نہیں ہوتی۔خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی ترشحات پیدا ہوتے ہیں۔دعا وہ اکسیر ہے۔جو ایک مشت خاک کو کیمیا کر دیتی ہے۔اور وہ ایک پانی جو اندرونی غلاظتوں کو دھو دیتا ہے۔اُس دعا کے ساتھ روح چھلتی ہے اور پانی کی طرح بہ کر آستانه حضرت احدیث پر گرتی ہے۔وہ خدا کے حضور میں کھڑی بھی ہوتی ہے۔اور رکوع بھی کرتی ہے اور سجدہ بھی کرتی ہے۔اور اسی کی ظل وہ نماز ہے جو اسلام نے سکھائی ہے۔اور روح کا کھڑا ہونا یہ ہے کہ وہ خدا کے لئے ہر ایک مصیبت کی برداشت اور حکم ماننے کے بارے میں مستعدی ظاہر کرتی ہے۔اور اس کا رکوع یعنی جھکنا یہ ہے کہ وہ تمام محبتوں اور تعلقوں کو چھوڑ کر خدا کی طرف جھک آتی ہے۔اور خدا کے لئے ہو جاتی ہے۔اور اس کا سجدہ یہ ہے کہ وہ خدا کے آستانہ پر