نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 164 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 164

164 کوہستان اور منظر عظیم پر طوفان اور درندگان دشمن ایمان و دشمن جان قدم قدم پر بیٹھے ہیں تا وقتیکہ وجود روحانی کے دوسرے مرتبے تک نہ پہنچ جائے۔یاد رہے کہ خشوع اور عجز و نیاز کی حالت کو یہ بات ہرگز لازم نہیں ہے کہ خدا سے سچا تعلق ہو جائے بلکہ بسا اوقات شریر ا لوگوں کو بھی کوئی نمونہ قہر الہی دیکھ کر خشوع پیدا ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ سے ان کو کچھ بھی تعلق نہیں ہوتا اور نہ لغو کا موں سے ابھی رہائی ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فرض جیسا کہ ہم بار بار لکھ چکے ہیں خشوع کی حالت کے ساتھ بہت گند جمع ہو سکتے ہیں البتہ وہ تمام آئندہ کمالات کے لیے قسم کی طرح ہے مگر ایسی حالت کو کمال سمجھنا اپنے نفس کو دھوکہ دینا ہے۔بلکہ بعد اس کے ایک اور مرتبہ ہے جس کی تلاش مومن کو کرنی چاہیے اور کبھی آرام نہیں لینا چاہیے اور سست نہیں ہونا چاہیے جب تک وہ رتبہ حاصل نہ ہو جائے اور وہ وہی مرتبہ ہے جسکو کلام الہی نے ان الفاظ میں بیان فرمایا ہے۔وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُون، یعنی مومن صرف وہی لوگ نہیں ہیں جو نماز میں خشوع اختیار کرتے ہیں اور سوز و