نماز عبادت کا مغز ہے — Page 122
122 دوسرے لوگ نظیر پیش نہیں کر سکتے یہ بھی خدا تعالی کے انعام ہیں جو خاص بندوں پر ہوتے ہیں (حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد 22 ،ص54 تا 55) سب سے افضل عبادت سب سے افضل عبادت یہ ہے کہ انسان التزام کے ساتھ پانچوں نمازیں ان کے اول وقت پر ادا کرے اور فرض اور سنتوں کی ادائیگی پر مداومت رکھتا ہو اور حضور قلب ، ذوق ، شوق اور عبادت کی برکات کے حصول میں پوری طرح کوشاں رہے۔کیونکہ نماز ایک ایسی سواری ہے جو بندہ کو پروردگارِ عالم تک پہنچاتی ہے۔اسکے ذریعہ (انسان ) ایسے مقام تک پہنچ جاتا ہے جہاں گھوڑوں کی پیٹھوں پر ( بیٹھ کر ) نہیں پہنچ سکتا اور نماز کا شکار ( ثمرات ) تیروں سے حاصل نہیں کیا جاسکتا۔اس کا راز قلموں سے ظاہر نہیں ہوسکتا ہے اور جس شخص نے اس طریق کو لازم پکڑا اس نے حق اور حقیقت کو پالیا۔اور اس محبوب تک پہنچ گیا جو غیب کے پردوں میں ہے اور شک و شبہ سے نجات حاصل کر لی۔پس تو دیکھے گا کہ اس کے دن روشن ہیں۔اس کی باتیں موتیوں کی مانند ہیں۔اور اس کا چہرہ چودھویں کا چاند ہے اس کا