نماز عبادت کا مغز ہے — Page 117
117 فضل کی نیم چلائے دیکھو شیعہ لوگ کیسے راہِ راست سے بھٹکے ہوئے ہیں۔حسین حسین کرتے مگر احکام الہی کی بے حرمتی کرتے ہیں حالانکہ حسین کو بھی بلکہ تمام رسولوں کو استغفار کی ایسی سخت ضرورت تھی جیسے ہم کو۔چنانچہ رسول اللہ علی خاتم النبیین کا فعل اس پر شاہد ہے کون ہے جو آپ سے بڑھ کر نمونہ بن سکتا ہے۔( ملفوظات جلد سوم ص 323) نماز تعویذ ہے نماز انسان کا تعویذ ہے۔پانچ وقت دُعا کا موقع ملتا ہے کوئی دُعا تو سنی جائے گی۔اس لیے نماز کو بہت سنوار کر پڑھنا چاہیے اور مجھے یہی بہت عزیز ہے 66 ( ملفوظات جلد اوّل ،ص 394)