نماز اور اس کے آداب — Page 85
85 سجدہ تلاوت قرآن کریم میں درج چودہ آیات سجدہ میں سے کسی ایک کی تلاوت کرتے وقت انسان خواہ کھڑا ہو یا بیٹھا اسے سجدہ کرنا چاہیے۔اس طرح سجدہ کرنے کو سجدہ تلاوت کہتے ہیں۔یہ سجدہ جتنا جلدی بجالایا جا سکے اتنا ہی اچھا ہے۔یہاں تک کہ اس کے لیے وضو کا ہونا بھی کوئی ایسا ضروری نہیں۔اس سجدہ میں تسبیحات مسنونہ کے علاوہ یہ دعا احادیث میں مروی ہے۔سَجَدَ وَجُهِی لِلَّذِي خَلَقَهُ وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ بِحَوْلِهِ وَقُوَّتِهِ ( ترندی ما یقول في سجود القرآن جلد ۲ صفحه ۱۸۰ وابوداؤ د باب ما یقول اذ اسجد ) ترجمہ:۔میرا چہرہ سجدہ ریز ہے اس ذات کے سامنے جس نے پیدا کیا اور اپنی قدرت خاص سے اسے سننے اور دیکھنے کی قوت عطا کی۔نیز یہ دعا بھی پڑھ سکتے ہیں۔اللهُم سَجَدَ لَكَ سَوَادِي وَآمَنَ بِكَ فُؤادِی ترجمہ:۔اے اللہ میری پیشانی تیرے لئے سجدہ کرتی ہے اور میرا دل تجھ پر ایمان لاتا ہے۔