نماز اور اس کے آداب

by Other Authors

Page 70 of 105

نماز اور اس کے آداب — Page 70

70 اَللّهُمَّ لَا تَحْرِمُنَا أَجْرَهُ وَلَا تَفْتِنا بَعْدَهُ اے اللہ تعالیٰ اس کے اجر وثواب سے ہم کو محروم نہ رکھ اور اس کے بعد ہمیں کسی فتنہ میں نہ ڈال۔میت نابالغ ہو تو اس کے ماں باپ کے صبر اور نعم البدل کے لیے بھی دعا کی جاتی ہے۔نیز اس امر کے لیے کہ مرنے والے کو خدا تعالیٰ اس کے رشتہ داروں کے لیے اگلے جہاں میں رحمت اور بخشش کا ذریعہ بنادے۔نابالغ لڑکے کے جنازہ کی دعا اللهُمَّ اجْعَلْهُ لَنَا سَلَفًا وَفَرَطاوَّذُ خُرَ أَوْ أَجْرًا وَشَافِعًا وَمَشَفَّعًا اے اللہ تعالیٰ اس کو ہمارے فائدہ کے لیے پہلے جانے والا اور ہمارے آرام کا ذریعہ بنا اور سامان خیر بنا اور موجب ثواب۔یہ ہمارا سفارشی ہے اور اس کی سفارش کو قبول فرما۔نابالغ لڑکی کے جنازہ کی دعا اللّهُمَّ اجْعَلُهَا لَنَاسَلَفًا وَفَرَطاوَّذُخْرَ اوَّ شَافِعَةً وَمُشَفَّعَةً اے اللہ تعالیٰ اس بچی کو ہمارے فائدہ کے لیے پہلے جانے والی اور ہمارے آرام کا ذریعہ بنا اور سامان خیر بنا اور موجب ثواب۔یہ ہماری