نماز اور اس کے آداب

by Other Authors

Page 26 of 105

نماز اور اس کے آداب — Page 26

26 طریق تیم صاف و پاک مٹی تلاش کر کے یا کسی پاکیزہ صاف گر دوالی چیز پر دونوں ہاتھ مار کر اپنے منہ پر اور ہاتھوں اور باہوں پر پھیر لے۔تیم کے بعد انسان پاک ہو جاتا ہے اور جو نماز پڑھنی ہو پڑھ سکتا ہے۔ستر سرڈھانک کر پاک اور صاف لباس کے ساتھ نماز ادا کرنی چاہیے۔مرد کے لئے ناف سے لے کر گھٹنوں تک کے جسم کی پردہ پوشی ضروری ہے ورنہ نماز نہیں ہوگی۔عورت نماز پڑھتے وقت صرف چہرہ ، کلائی تک ہاتھ اور ٹخنوں تک پاؤں کھلے رکھ سکتی ہے۔اس کا باقی جسم ڈھکا ہوا ہونا چاہیے۔سر پر دوپٹہ اچادر وغیرہ ہونا ضروری ہے۔مرد ا عورت دونوں کے لیے باریک کپڑا جس سے جسم نظر آئے ، تنگ چست لباس جس سے ادا ئیگی نماز میں دقت ہو۔نا پسندیدہ ہے۔اس سے پر ہیز کرنا چاہیے۔قبلہ نماز قبلہ رخ ہو کر پڑھی جاتی ہے۔یعنی دنیا کے کسی مقام پر انسان ہو کعبہ کی طرف منہ کر کے جو کہ مکہ مکرمہ میں ہے، کھڑا ہوتا ہے۔اس طرح تمام دنیا کے مسلمانوں کی توجہ ایک مرکز کی طرف مجتمع ہو جاتی ہے۔کعبہ کی طرف منہ کرنا اس لیے نہیں کہ اسلام نے کعبہ کو کوئی خدائی صفت دی ہے بلکہ جیسا کہ قرآن کریم میں بیان ہوا ہے۔ایسا اس لیے کیا گیا کہ کسی نہ کسی طرف منہ کر کے کھڑے ہونے کا حکم با جماعت نماز کے لیے ضروری تھا۔اگر کوئی خاص جہت (سمت) مقرر نہ کی جاتی تو صفوں میں کھڑے ہو کر ایک جگہ لوگ نماز نہ پڑھ سکتے۔کسی کا منہ کسی طرف ہوتا اور کسی کا کسی طرف ، تو نماز جماعتی عبادت کس