نماز اور اس کے آداب — Page 24
24 جنت بناتے ہیں کس طرف زیادہ توجہ کرتے ہیں، کون سی نیکیاں کرتے وقت زیادہ یاد کرتے ہیں خدا تعالیٰ کو۔یہ وہ مضمون ہے جو اس 66 حدیث میں بیان ہوا ہے۔الفضل ص3۔29 اگست 2000ء) نواقص وضو وہ امور جن سے وضو ٹوٹ جاتا ہے مندرجہ ذیل امور سے وضو قائم نہیں رہتا اور دوبارہ وضو کرنا ضروری ہے ا۔نیند کا آنا ۲۔ٹیک لگا کر یا لیٹ کر سونا ۳۔قے کا آنا ۴۔نکسیر کا پھوٹنا ۵۔ہوا کا خارج ہونا ۶۔قضائے حاجت سے فارغ ہونا ے۔جنابت ایسی صورتوں میں وضو قائم نہیں رہتا ٹوٹ جاتا ہے۔لہذ ا نماز پڑھنے کے لیے دوبارہ وضوکرنا ضروری ہوتا ہے۔نوٹ:۔اگر کسی کو ریح خارج ہوتے رہنے یا پیشاب قطرہ قطرہ گرتے رہنے کی بیماری ہو یا عورت کو حیض اور نفاس کے مقررہ دنوں کے علاوہ بھی خون جاری رہنے کی بیماری ہو اور اس کی وجہ سے وضو قائم نہ رہتا ہو۔ایسا انسان معذور ہے اس لیے ہر نماز کے وقت ایک بار وضو کر لینا کافی ہے۔