نماز اور اس کے آداب — Page 14
14 ارشاد حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمه الله انسان کی پیدائش کا مقصد عبادت الہی جس ( نماز۔ناقل ) کے متعلق یہ حکم دیا گیا ہے کہ اگر کوئی شرعی عذر نہ ہو تو پانچ وقت مسجد میں اکٹھے ہو کر خدا تعالیٰ کے حضور نماز ادا کی جائے۔اور خدا تعالیٰ کا ذکر کیا جائے کیونکہ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُون ) کی رُو سے اللہ تعالیٰ نے اپنا عبد بننے کے لئے انسان کو پیدا کیا ہے پس جب خدا تعالیٰ نے انسان کو عبد بننے کے لئے پیدا کیا ہے اور انسان کو پیدا کرنے کا یہی بنیادی مقصد ہے تو انسان کا یہ فرض ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کا عبد بنے۔“ خطبه جمعه یکم دسمبر ۱۹۷۱ء الفضل ۱۴ جنوری ۱۹۷۹ء)