نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف

by Other Authors

Page 63 of 78

نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف — Page 63

۶۳ ج - آیت وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولاً کا ذکر کر کے فرماتے ہیں کہ اس آیت سے بھی :- -> آخری زمانہ میں ایک رسول کا مبعوث ہونا ظاہر ہوتا ہے اور وہی مسیح موعود ہے " تتم تحقیقة الوحی صفحه (۶۵) لوگ اپنے کثرت گناہوں اور بد کا ریوں کی وجہ سے اس لائق ہو چکے تھے کہ دنیا میں اُن پر عذاب نازل کیا جائے۔پس خدا تعالیٰ نے اپنی سنت کے موافق ایک نبی کے مبعوث ہونے تک وہ عذاب ملتوی رکھا اور جب وہ نبی مبعوث ہو گیا اور اس قوم کو ہزار پا اشتہاروں اور رسالوں سے دعوت کی گئی تب وہ وقت آگیا کہ اُن کو اپنے جرائم کی سزادی جائے " (تتمہ حقیقة الوحی ص۵۶) ھر۔اور میں اُس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اُسی نے مجھے بھیجا ہے اور اسی نے میرا نام نبی رکھا ہے اور اسی نے مجھے مسیح موعود کے نام سے پکارا ہے اور اس نے میری تصدیق کے لیے بڑے بڑے نشان ظاہر کیے ہیں جو تین لاکھ تک پہنچتے ہیں۔تمہ حقیقة الوحی صفحہ ۲۸) و آيت وَاخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کی تفسیر میں فرماتے ہیں :۔یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک