نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف

by Other Authors

Page 45 of 78

نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف — Page 45

۴۵ کے پہلے اجلاس کی رپورٹ اخبار پیغام صلح ۱۲ را پریل سہ میں یوں شائع ہوئی :- :- و آج مورخه ۱۰ را پریل کو صدر انجمن احمدیہ کا اجلاس تھا نہیں میں مفصلہ ذیل ممبران حاضر تھے : جناب صاجزادہ صاحب مرزا محمود احمد صاحب، میاں بشیر احمد صاحب، نواب محمد علی خاں صاحب، ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب، ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب ، حضرت مولوی محمد احسن صاحب، مولوی شیر علی صاحب مجد دالدین حضرت مولوی محمد علی صاحب شیخ رحمت اللہ صاحب، سید محمد حسین شاہ صاحب ، ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب ، مولوی صدر الدین صاحب علاوہ ازیں جناب میر حامد شاہ صاحب اور مولوی غلام حسن صاحب کی تحریری آراء پیش ہوئیں۔یہ پہلا جلسہ صدر تھا جو کہ حضرت خلیفہ اسی کی وفات کے بعد ہوا۔۔غرض اجلاس میں پانچ غیر مرید اور باقی سات مرید اور اہل بیت کے قریبی رشتہ دار حاضر تھے گویا اس امر کو تسلیم کیا گیا ہے کہ مدر انجمن احمدیہ کے حاضر ممبران کی اکثریت نے خلافت ثانیہ کی بعیت کر لی تھی۔ناقل) اس لیے جو کچھ چاہا کیا گیا۔یہاں تک کہ جب وہ امور جو ایجنڈا میں موجود نہ تھے تحکمانہ طور پر پاس ہونے لگے تو بعض ممبران نے اعتراض کیا اور کہا کہ ہماری رائے اس کے خلاف ہے لکھ لیا جاوے لیکن لکھنے سے بھی انکار کیا گیا۔ان واقعات سے صاف ظاہر ہے کہ خدا کے مقرر کردہ خلیفہ رسیح موعود) کی جانشین صدر الخمین احمدیہ کا عنقریب کیا حال ہونے والا ہے "