نبوت سے ہجرت تک

by Other Authors

Page 6 of 81

نبوت سے ہجرت تک — Page 6

4 نے کہاکہ کوئی این سو اس دنیا میں نہیں آیا جس کے ساتھ اسکی قوم نے برا سلوک نہ کیا ہو۔اگر میں اس وقت تک زندہ رہا تو آپ کی مدد کروں گا۔نگردہ کچھ عرصہ کے بعد فوت ہو گئے۔بچہ۔کیا حضرت جبرائیل مسلسل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتے رہے۔ہاں۔پہلی موجی کے بعد تقریباً چالیس دن تک حضرت جبرائیل نہیں آئے۔اس وقت کو فترة وجی کہتے ہیں۔یعنی وحی میں کچھ وقفہ ہو گیا۔آپ بہت بے چین ہوئے۔پہلے سے بڑھ کر عاجزی سے خدا تعالیٰ کے حضور دعائیں کرتے بعض دفعہ تو بے قراری بہت بڑھ جاتی ایسے میں فرشتے کی آواز آتی۔محمد تم ہی اللہ کے رسول ہو اس سے کچھ سکون ہو جاتا۔۔بچہ۔پہلے تو فرشتے کے آنے سے ڈرے تھے اب بے قرار تھے۔ماں۔ڈر تو بہت بڑی ذمہ داری کا تھا اور بے قراری اللہ کی ذات سے ملنے کی تھی۔ایک دن اسی سوچ میں آپ غار حرا سے گھر کی طرف تشریف لا ر ہے تھے کہ ایسے لگا جیسے کسی نے آپ کو پکارا ہو۔آپ نے ہر طرف دیکھا کوئی نظر نہ آیا۔پھر آپ کی نظر او پراٹھی تو کیا دیکھتے ہیں۔کہ زمین آسمان کے درمیان ایک بہت خوبصورت کرسی پر ہی رشتہ حضرت جبرائیل بیٹھے ہیں جن کو غار حرا میں دیکھا تھا۔بچہ۔اس دفعہ تو آپ ڈرے نہیں ہوں گے۔ماں۔ڈرے تو نہیں البتہ کچھ گھیرا ہٹ ضرور محسوس کی۔جلدی جلدی گھر آئے اور حضرت ندی سے فرمایا د برونی درونی مجھے کپڑا اڑھاؤ، مجھے کپڑا اُٹھاؤ۔