نبیوں کا سردار ﷺ — Page 256
ثواب عطا فرماتا ہے۔اے ۲۵۶ نبیوں کا سردار اسی طرح آپ فرماتے تھے رستہ کوروکنا نہیں چاہئے۔رستوں پر بیٹھنا یا ان میں کوئی ایسی چیز ڈال دینا جس سے مسافروں کو تکلیف ہو یا رستہ میں قضائے حاجت وغیرہ کرنا یہ خدا تعالیٰ کو نا پسند ہیں سے پانی کی صفائی کا بھی آپ کو خاص خیال تھا آپ ہمیشہ اپنے صحابہ کو یہ نصیحت فرماتے تھے کہ کھڑے پانی میں کسی قسم کا گند نہیں ڈالنا چاہئے۔اسی طرح کھڑے پانی میں بول و براز کرنے سے بھی آپ سختی سے روکتے تھے۔سے کھانے پینے میں سادگی اور تقویٰ کھانے پینے میں آپ سادگی کو ہمیشہ ملحوظ رکھتے تھے۔کھانے میں کبھی نمک زیادہ ہو جائے یا نمک نہ ہو یا کھانا خراب پکا ہو، تو آپ کبھی اظہار ناراضگی نہیں فرماتے تھے۔جہاں تک ممکن ہو سکتا تھا آپ ایسا کھانا کھا کر پکانے والے کو دل شکنی سے بچانے کی کوشش کرتے تھے لیکن اگر بالکل ہی نا قابل برداشت ہوتا تو آپ صرف ہاتھ بھینچ لیتے تھے اور یہ ظاہر نہیں کرتے تھے کہ مجھے اس کھانے سے تکلیف پہنچتی ہے۔جب آپ کھانا کھانے لگتے تو کھانے کی طرف متوجہ ہو کر بیٹھتے اور فرماتے مجھے یہ تکبرانہ رویہ پسند نہیں کہ بعض لوگ ٹیک لگا کر کھانا کھاتے ہیں گویا وہ کھانے سے مسلم کتاب البر والصلة باب فضل ازالة الاذى مشكوة كتاب الطهارة باب اداب الخلاء بخاری کتاب الوضوء باب البول في الماء الدائم بخاری کتاب الاطعمة باب ما عاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم و طعاماً