نبیوں کا سردار ﷺ — Page 255
۲۵۵ نبیوں کا سردار تھے کہ اس کا بے موقع نام لینا کبھی پسند نہ کرتے تھے۔صفائی کا آپ کو خاص طور پر خیال رہتا تھا آپ ہمیشہ مسواک کرتے تھے اور اس بارہ میں اتنا زور دیتے تھے کہ بعض دفعہ فرماتے اگر میں اس بات سے نہ ڈروں کہ مسلمان تکلیف میں پڑ جائیں گے تو میں ہر نماز پڑھنے سے پہلے مسواک کرنے کا حکم دے دوں لے کھانا کھانے سے پہلے بھی آپ ہاتھ دھوتے تھے اور کھانا کھانے کے بعد بھی ہاتھ دھوتے اور گلی کرتے تھے بلکہ ہر پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد کلی کرتے اور آپ کی ہوئی چیز کھانے کے بعد بغیر گلی کئے نماز پڑھنے کونا پسند فرماتے تھے۔لے مساجد جو مسلمانوں کے جمع ہونے کی واحد جگہ ہیں ان کی صفائی کا آپ خاص طور پر خیال رکھتے تھے اور مسلمانوں کو اس بات کی تحریک کرتے رہتے تھے کہ خاص اجتماع کے دنوں میں مسجدوں کی صفائی کا خیال رکھا کریں اور ان میں خوشبو جلا یا کریں تا کہ ہوا صاف ہو جائے۔سے اسی طرح آپ ہمیشہ صحابہ کونصیحت کرتے رہتے تھے کہ اجتماع کے موقع پر بد بودار چیزیں کھا کر مسجد میں نہ آیا کریں۔سے سڑکوں کی صفائی کا آپ خاص طور پر وعظ فرماتے تھے۔اگر سڑک پر جھاڑیاں یا پتھر یا اور کوئی گندی چیز پڑی ہوتی تو آپ خود اُس کو اُٹھا کر سڑک سے ایک طرف کر دیتے اور فرماتے کہ جو شخص سڑکوں کی صفائی کا خیال رکھتا ہے، خدا اُس پر خوش ہوتا ہے اور اسے بخاری کتاب الجمعة باب السواك يوم الجمعة بخارى كتاب الاطعمة باب المضمضة بعد الطعام مشكوة كتاب الصلوة باب المساجد بخاری کتاب الاطعمة باب ما يكره من الثوم والبقول (الخ)