نبیوں کا سردار ﷺ — Page 198
۱۹۸ نبیوں کا سردار کوشش کرتیں کہ یہ واقعہ اُن کی یاد سے بھول جائے۔لیکن میمونہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد پچاس سال زندہ رہیں اور ۸۰ سال کی ہو کر فوت ہوئیں۔مگر اس برکت والے تعلق کو وہ ساری عمر بجھلا نہ سکیں۔۷۰ سال کی عمر میں جب جوانی کے جذبات سب سرد ہو چکے ہوتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے پچاس سال بعد جو عرصہ ایک مستقل عمر کہلانے کا مستحق ہے میمونہ فوت ہوئیں اور اُس وقت اُنہوں نے اپنے اردگرد کے لوگوں سے درخواست کی کہ جب میں مرجاؤں تو مکہ کے باہر ایک منزل کے فاصلہ پر اس جگہ جس جگہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خیمہ تھا اور جس جگہ پہلی دفعہ میں آپ کی خدمت میں پیش کی گئی تھی میری قبر بنائی جائے اور اُس میں مجھے دفن کیا جائے۔۳۴۵؎ دنیا میں بچے نو اور بھی ہوتے ہیں اور قصے کہانیاں بھی مگر سچے نو اور میں سے بھی اور قصے نوادر کہانیوں میں سے بھی کیا کوئی واقعہ اس گہری محبت سے زیادہ پر تاثیر پیش کیا جا سکتا ہے؟ خالد بن ولید اور عمرو بن العاص کا قبول اسلام زیارت کعبہ سے واپسی کے بعد جلد ہی دو ایسے آدمی اسلام میں داخل ہوئے جو اسلامی جنگوں کے شروع سے لے کر اس وقت تک کفار کے زبر دست جرنیلوں میں شامل تھے اور جو اسلام لانے کے بعد اسلام کے ایسے مشہور جرنیل ثابت ہوئے کہ تاریخ اسلام میں سے ان لوگوں کا نام مٹایا نہیں جا سکتا۔یعنی خالد بن ولید جس نے بعد میں روما کی حکومت کی بنیادیں ہلا دیں اور علاقہ کے بعد علاقہ فتح کر کے اسلامی حکومت میں داخل کیا اور عمر و بن العاص جنہوں نے مصر کو فتح کر کے اسلامی حکومت میں شامل کیا۔ل سيرت الحلبية جلد ۳ صفحه ۷۴ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء