نبیوں کا سردار ﷺ — Page 160
17۔نبیوں کا سردار یہ وہ حالات ہیں جن میں اسلام جنگ کی اجازت دیتا ہے اور یہ وہ قواعد ہیں جن کے ماتحت اسلام جنگ کی اجازت دیتا تھا۔چنانچہ قرآن کریم کی ان آیات کی روشنی میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو مزید تعلیمات مسلمانوں کو دیں وہ مندرجہ ذیل ہیں:۔ا کسی صورت میں مسلمانوں کو مثلہ کرنے کی اجازت نہیں، یعنی مسلمانوں کو مقتولین جنگ کی ہتک کرنے یا اُن کے اعضاء کاٹنے کی اجازت نہیں ہے۔۲۔مسلمانوں کو کبھی جنگ میں دھوکا بازی نہیں کرنی چاہئے۔کے۔کسی بچے کو نہیں مارنا چاہئے اور نہ کسی عورت کو۔سے لے ۴۔پادریوں، پنڈتوں اور دوسرے مذہبی رہنماؤں کو قل نہیں کرنا چاہئے۔گے ۵۔بڑھے کو نہیں مارنا چاہئے ، بچے کو نہیں مارنا چاہئے ، عورت کو نہیں مارنا چاہئے اور ہمیشہ صلح اور احسان کو مدنظر رکھنا چاہئے۔“ ۶۔جب لڑائی کے لئے مسلمان جائیں تو اپنے دشمنوں کے ملک میں ڈر اور خوف پیدانہ کریں اور عوام الناس پر سختی نہ کریں ہے ے۔جب لڑائی کے لئے نکلیں تو ایسی جگہ پر پڑاؤ نہ ڈالیں کہ لوگوں کے لئے تکلیف کا موجب ہو اور کوچ کے وقت ایسی طرز پر نہ چلیں کہ لوگوں کیلئے رستہ چلنا مشکل ہو جائے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کا سختی سے حکم دیا ہے کہ فرمایا جو شخص ان احکام کے ل ، مسلم كتاب الجهاد و السير باب تأمیر الامام الامراء على البعوث (الخ) مسلم كتاب الجهاد باب تحريم قتل النساء والصبيان في الحرب (الخ) طحاوی كتاب الجهاد باب في قتل النساء و الصغار ابو داؤد کتاب الجهاد باب في دعاء المشركين مسلم کتاب لجهاد باب فی امر الجیوش با التيسر وترك التنفير