مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر — Page 53
53 آخر میں اس کا حل یہ پیش کیا کہ ”اسلام کے لئے سوشل ڈیماکریسی کی کسی موزوں شکل میں ترویج جب اسے شریعت کی تائید و موافقت حاصل ہو۔حقیقت میں کوئی انقلاب نہیں بلکہ اسلام کی 7" حقیقی پاکیزگی کی طرف رجوع کرنا ہو گا۔7 اقبال نے اشتراکیت اور کارل مارکس کو خراج تحسین ادا کرتے ہوئے لکھا۔اشتراکیت قوموں کی روش سے مجھے ہوتا ہے یہ معلوم بے سود نہیں روس کی یہ گرمی رفتار اندیشه ہوا شوخی افکار مجبور فرسودہ طریقوں سے زمانہ ہوا بیزار انساں کی ہوس نے جنہیں رکھا تھا چھپا کر کھلتے نظر آتے ہیں بتدریج وہ اسرار قرآن میں ہو غوطہ زن اے مرد مسلماں اللہ کرے تجھ کو عطا جدت کردار جو حرف قل العفو میں پوشیدہ ہے اب تک اس دور میں شاید وہ حقیقت ہو نمودار کارل مارکس کی آواز یہ علم حکمت کی مہرہ بازی پہ بحث و تکرار کی نمائش ! نہیں ہے دنیا کو اب گوارہ پرانے افکار کی نمائش! تری کتابوں میں اے حکیم معاش رکھا ہی کیا ہے آخر خطوط خمدار کی نمائش ! مریز و کجدار کی نمائش! جہان مغرب کے بتکدوں میں، کلیساؤں میں، مدرسوں میں ہوس کی خونریزیاں چھپاتی ہے عقل عیار کی نمائش!