مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر

by Other Authors

Page 320 of 344

مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر — Page 320

320 انحراف کو دستور میں ممنوع اور واجب التعزیر قرار دیا جائے گا۔“(صفحہ 14) منشور کی دفعہ 7 میں درج کیا گیا کہ ”صدر مملکت کا مسلمان ہونا اور پاکستان کی 98 فیصد مسلمان اکثریت اہل سنت کا ہم مسلک ہو ناضروری ہو گا۔“ دفعہ 6 یہ تجویز کی گئی: مملکت کی کلیدی اسامیاں غیر مسلموں اور مرتدوں کے لئے ممنوع قرار دے دی جائیں گی “ (صفحہ 13) فرقہ پرست پارٹیوں کے مقابل پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور اس مذہبی دہشت گردی سے بالکل مبر ا تھا بلکہ اس نے عین انتخابات کے ایام میں مکتبہ جدید پریس لاہور سے ایک جہازی سائز کا اشتہار شائع کیا جس میں نہایت جلی قلم سے لکھا تھا۔”ہم مسلمانوں کو کافر بنانے نہیں ، کافروں کو مسلمان بنانے آئے ہیں“ سوم: انتخابات 1970ء میں جماعت احمدیہ کی طرف سے فرقہ پرست اور نام نہاد مذہبی پارٹیوں کو ووٹ نہ دینے کی تیسری اور بنیادی وجہ یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا واضح ارشاد مبارک ہے۔” انا والله لا نولى على هذا العمل احداً سأله ولا احد أحرص عليه " (بخاری و مسلم) خدا کی قسم ہم اس منصب پر کسی ایسے شخص کو مقرر نہیں کرتے جو اس کا طالب ہو اور نہ کسی ایسے شخص کو جو اس کا حریص ہو۔ابو داؤد میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ مبارک الفاظ ریکار ڈ ہیں۔ان اخوانكم عندنا من طلبه ”ہمارے نزدیک سب سے بڑا خائن وہ شخص ہے جو اس چیز کا حریص ہے۔“ امیر جماعت اسلامی سید ابوالاعلیٰ مودودی صاحب نے اپنے رسالہ ” انتخابی جدوجہد “ صفحہ 9 پر یہ احادیث نقل کر کے لکھا ہے۔”رسول حق کے یہ ارشادات بجائے خود حکمت و دانائی کے جو اہر تھے جن کی سچائی پر عقل عام گواہی دے رہی تھی۔لیکن اب تو زمانے کے تجربات نے بھی ان پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔اب ہم کو اس امر پر کوئی شک باقی نہیں رہا ہے کہ ہماری