مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر

by Other Authors

Page 312 of 344

مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر — Page 312

312 مزدوروں کے یونیفارم میں ملبوس ایک نوجوان کی تصویر تھی۔یہ نوجوان ایک سفید ریش اور عباقبامیں ملبوس شخص کو ( جسے ابر آلود آسمان سے نکلتے دکھایا گیا تھا) ٹھوکریں مار رہا تھا۔اس تصویر کے نیچے لکھا ہوا تھا۔سوویت یونین کے مزدوروں نے اسی طرح خدا کو اس کی بلندی سے اتار پھینکا ہے۔یہ اشتہار سوویت یونین کی اشتراکی جمہور تیوں کی بدمذہب اور بد قماش انجمن کی طرف سے آویزاں کیا گیا تھا۔“6 یہ وہ حکومت تھی جو اکتوبر 1917ء کے سرخ انقلاب سے کارل مارکس کے نظریات کی بنیادوں پر استوار کی گئی اور سٹالین دور میں بام عروج تک پہنچی اور بالآخر 15 مارچ 1990ء کو اپنے منطقی انجام تک پہنچی جبکہ سویت یونین میں کمیونسٹ پارٹی کا خاتمہ ہو گیا اور تاجکستان، ترکمانستان ، قازقستان، ازبکستان، کرغستان، آذربائیجان، بیلا روس، یوکرائن، مالد ورا، جارجیا، اسٹونیا، لیتھونیا، اور لٹویا نے آزادی کا اعلان کر دیا۔13 اکتوبر 1990ء کو برلن کی دیوار گرا دی گئی اور مشرقی اور مغربی جرمنی کے یکجا ہونے سے روس کے آہنی پر دے پاش پاش ہو گئے اور 1991ء میں روس میں شامل تمام جمہوری ریاستوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔روس کی بالشویک حکومت نے پون صدی تک جس طرح معاشی مساوات کے نام پر معصوم مزدوروں بلکہ پوری انسانیت کا قتل عام کیا، اس کے سامنے چنگیز خاں اور ہلاکو خاں کے مظالم بھی مات ہو گئے جس کا کسی قدر اندازه مارکس، اینجلز ، لین اور ٹراٹسکی کے انقلابی خیالات کے پیامبر کامریڈ ٹیڈ گرانٹ (Ted Grant) کی درج ذیل کتاب سے بخوبی لگ سکتا ہے :- "Russia from Revolution to Counter Revolution" 7" ذیل میں اس کتاب کے ترجمہ ”روس انقلاب سے رڈ انقلاب تک 7 سے نمونته چند اقتباسات سپر د قرطاس کئے جاتے ہیں۔سٹالن کی طاقت کا دارو مدار اس کی ذہنی صلاحیتوں پر نہیں بلکہ اس حقیقت پر تھا کہ وہ ان لاکھوں سرکاری اہلکاروں کے دباؤ اور مفادات کی عکاسی کرتا تھا جو طاقت کے حصول کے لئے پاگل ہو رہے تھے۔۔۔۔یہ عمل بالآخر پرانے بالشویکوں کے قتل عام پر منتج ہو ا جو انقلاب اور لینن کی پارٹی کو تباہ ہوتے نہیں دیکھ سکتے تھے۔اس طرح سٹالن نے بالشویک پارٹی کے خلاف جلاد کا کردار ادا کیا۔“ (صفحہ 166) اس مجنونانہ اشتراکیت کے لئے اقدامات کا ایک جزویہ تھا کہ ”کلاکوں کو بحیثیت طبقے کے ختم کر دیا جائے۔این ایو ٹسکی کے مطابق تین لاکھ کلاک خاندانوں