مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر — Page 20
20 ”جب جماعت احمد یہ کسی فرعون کے مظالم کی وجہ سے سخت گھبر ااُٹھے گی۔اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام جماعت احمدیہ کو روحانی طور پر اُس کے خلیفہ اور امام کی زبان سے کیونکہ وہ دو نہیں بلکہ ایک ہی وجو د ہوں گے جبکہ وہ غم وہم کے تمثیلی سمندر کے کنارے پر کھڑا ہو گا یا ممکن ہے کہ مصر یا کسی اور ملک میں ایسے ہی حالات پیدا ہونے پر اور واقعہ میں دریائے نیل کے کنارے پر یا اور کسی دریا کے کنارے پر بڑے جاہ و جلال کے ساتھ فرمائیں گے كَلَّا اِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِين كلاً کے معنی یہی ہیں کہ لا تخزن غم مت کرو۔اِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِین میرے ساتھ میر ارب ہے۔۔۔اور وہ اس لیل میں سے ہمیں نکال کر لے جائے گا۔“4 مسٹر بھٹو اپنے عہد اقتدار میں فرعونِ پاکستان اور قاتل عوام کے نام سے مشہور ہو گئے تھے بلکہ لاہور کے روزنامہ آفاق 30 اگست 1977ء کے اداریہ کا عنوان ہی یہ تھا ” پاکستان کا فرعون“ اسی طرح بہاولپور کے روز نامہ سیادت (4) ستمبر 1977ء) میں اُن کی گرفتاری پر یہ سرخی تھی ”قاتل عوام مسٹر بھٹو گر فتار“۔مسٹر بھٹو نے ابتداء ہی سے اپنی نئی پارٹی کے منشور میں ریاست کے نظام معیشت کا سر چشمہ سوشلزم ہی کو قرار دے رکھا تھا جس پر پاکستان کے مذہبی رہنماؤں نے بھی سخت نوٹس لیا اور اُن پر کفر کے فتوے لگائے۔انہوں نے 16 ستمبر 1967ء کو ایک نئی پارٹی کے قیام کا اعلان میر رسول بخش تالپور کی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس میں کیا۔5 اسی دن انہوں نے حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی پیپلز پارٹی نوجوان نسل پر مشتمل ہو گی۔یکم اکتوبر کو بھٹو صاحب نے طلبہ کو ئٹہ کو بتایا کہ ان کی پارٹی عوامی ہوگی اس کی بنیاد سوشلزم پر رکھی جائے گی۔6 ازاں بعد بھٹو نے 20 اکتوبر 1967ء کو مشرقی پاکستان کا دورہ شروع کیا اور اسی روز انہوں نے ڈھاکہ کے انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل میں پہلی کا نفرنس منعقد کی جس میں یہ بھی اعلان کیا کہ اُن کی پارٹی جس سوشلزم پر مبنی ہو گی۔وہ پاکستانی عوام کی ضرورتوں کی کفالت کا ضامن بن سکے گا۔7 اس امر کی مزید وضاحت انہوں نے کراچی پہنچ کر اپنی قیام گاہ پر ایک پریس کانفرنس میں یہ کی کہ ہم جو سوشلزم یہاں قائم کریں گے وہ پاکستان کے حالات کے عین مطابق ہو گا۔یورپ کے چند ملکوں میں جن میں ناروے اور سویڈن شامل ہیں، جس طرح پر امن طریقے سے سوشلزم رائج کیا گیا ہے اس طرح ہم بھی پر امن ذرائع اختیار کریں گے۔8